ہرنائی (این این آئی)ہرنائی میں گزشتہ روز سے سیلابی ریلے میں پھنسا شخص کئی گھنٹوں کی پکار کے باوجود مدد نہ ملنے پر پانی کے تیز بہاؤ کی نذر ہو گیا۔ہرنائی کے علاقے زردالو میں گزشتہ شام ایک شخص سیلابی ریلے میں پھنس گیا تھا، متاثرہ شخص لوگوں کو اپنی مدد کے لیے پکارتا رہا تاہم سیلابی ریلے کی وجہ سے کوئی اسے ریسکیو کرنے آگے نہ بڑھ سکا۔گزشتہ شام مقامی انتظامیہ اور لیویز نے بھی نکالنے کی کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہو سکے، متاثرہ شخص کو ڈرون کے ذریعے خوراک بھی پہنچائی گئی۔