جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

محکمہ ریلوے نے محدود ٹرین آپریشن کا شیڈول جاری کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں ریلوے آپریشن بند ہونے کے بعد محکمہ ریلوے نے محدود ٹرین آپریشن کا شیڈول جاری کردیا ۔محکمہ ریلوے کے مطابق لاہور سے اسلام آباد ریل کار سبک خرام اور سبک رفتار سروس جاری رہے گی، اسی طرح

لاہور سے اسلام آباد راول ایکسپریس اور اسلام آباد ایکسپریس سروس بھی معمول کے مطابق چلے گی۔لاہور سے فیصل آباد کے لیے بدر اور غوری ایکسپریس جبکہ لاہور سے ملتان موسی پاک ایکسپریس سروس جاری رہے گی، لاہور سے سیالکوٹ کے لئے لاثانی ایکسپریس بھی معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔نارووال سے لاہور ناروووال پسنجرسروس اور لاہور سے نارووال فیض احمد فیض ٹرین سروس جاری رہے گی، شور کوٹ سے لاہور کے لیے راوی ایکسپریس بھی معمول کے مطابق چلے گی۔راولپنڈی سے ملتان کے لئے مہر ایکسپریس اور راولپنڈی سے کوہاٹ ایکسپریس، لاہور سے میانوالی ٹرین سروس بحال ہے۔محکمہ ریلوے کے مطابق میرپور خاص سے کراچی کے لیے مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس ٹرین سروس فعال ہے، اسی طرح حیدرآباد سے میرپورخاص اور کھوکھراپار کیلئے ماروی پسنجر سروس بھی جاری ہے، کراچی سے لاہور کارگو ایکسپریس اور فریٹ ٹرینیں جاری رہیں گی جبکہ پشاور، راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ٹرین آپریشن بھی جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…