جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کی گرفتاری سے بچنے کی کوششیں، مذاکرات جاری، پارٹی رہنماؤں سے رابطے، ہدایات دے دیں، بنی گالہ کے راستے سیل، پولیس کمانڈوز، رینجرز تعینات

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کی کوششیں شروع کردی ہے اور طاقتور حلقوں سے ان کے مذاکرات جاری ہیں ، انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے رابطے کئے اور گرفتاری کی صورت میں ہدایت دے دیں ۔

ادھر بنی گالا کے راستے سیل کرکے پولیس کمانڈوز اور رینجرز تعینات کردیئے گئے ہیں اور حکومتی مشینری نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی تاہم وہ طاقتور حلقوں کی جانب سے گرین سگنل کے منتظر ہیں ۔علاوہ ازیں وزارت داخلہ نے پرائم منسٹر آفس سے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی ہے ۔ تاہم ان کی گرفتاری کا فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے دعویٰ کیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر آئی جی اسلام آباد تک پہنچ گئے ہیں ۔روزنامہ جنگ میں شکیل انجم کی خبر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس کمانڈوز، رینجرز اور کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو بنی گالہ کے اطراف میں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے بنی گالہ جانے والی سڑکوں کے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔تاہم آپریشن کی حکمت عملی میں شامل باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال یہ فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ عمران خان کو گھر میں نظر بند کرنا ہے یا گرفتار کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاقتور حلقوں کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین گرفتاری یا نظر بندی سے بچنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ طاقتور حلقوں کے پاس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئی منصوبے ہیں تاہم انہیں طاقتور حلقوں کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان ریلیف کیلئے اعلیٰ عدلیہ تک رسائی کی بھی کوشش کررہے ہیں تاہم کسی بھی ریلیف کیلئے انہیں پہلے مرحلے میں پولیس کے سامنے سرینڈر کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان موبائل فون کے ذریعے سے اپنی پارٹی قیادت سے بھی رابطے میں ہیں اور اپنے گرفتار ہونے کی صورت میں انہیں ہدایات دے رہے ہیں۔دریں اثناء پی ٹی آئی کے کارکن بنی گالہ کے گرد جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں تاہم اس رپورٹ کے فائل ہونے تک کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…