وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

21  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پْرامید ہوں کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے بعد عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں اس بات پر کلیئر ہوں کہ عمران خان کو گرفتار ہونا چاہیے۔انہوں نے

کہا کہ عمران خان نے فوج کے خلاف مہم سے توجہ ہٹانے کے لیے شہباز گل پر تشدد کا بیانیہ گھڑا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چند دن شہباز گل ان کے حوالے کردیں تو وہ بالکل تندرست ہو کر عدالت میں پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جس طرح پولیس افسران کو دھمکیاں دیں، خاتون جج کا نام لے کر پکارا اور دھمکی دی، اس پر کارروائی ہوسکتی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان پر جن دفعات کے تحت مقدمہ ہوسکتا ہے، اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون کے ساتھ مشاورتی عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رائے کی تائید کے لیے کابینہ سے رجوع کریں گے، کوشش ہوگی کہ نہ صرف عمران خان بلکہ ان کے حواریوں کے خلاف مقدمہ درج کریں بلکہ ان کو گرفتار کیا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 25 مئی کو بھی عمران خان نے اسی طرح اداروں کو مخاطب کیا تھا، پی ٹی آئی چیئرمین سیاست دان نہیں بلکہ فتنہ ہیں، فساد فی الارض ہیں، جو قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے۔اْنہوں نے کہاکہ عمران خان کمانڈ کو حکم نہ ماننے کی ترغیب دے رہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کی اشتعال انگیزی کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے پاس شہباز گل ڈیڑھ دن رہے،

مکمل ذمے داری سے کہتا ہوں کہ وہ بالکل ٹھیک تھے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کی کہانی مکر و فریب، ڈرامہ اور جھوٹ ہے، فوج کے خلاف مہم سے دھیان ہٹانے کے لیے شہباز گل پر تشدد کا بیانیہ گھڑا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…