شہباز گل کی حوالگی کا معاملہ، اسلام آباد اور پنجاب پولیس میں ٹھن گئی، وفاقی حکومت نے رینجرز کو طلب کر لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا ریمانڈ منظور ہونے کے بعد پنجاب پولیس
اور جیل انتظامیہ انہیں اسلام آباد پولیس کے حوالے نہیں کر رہی ہے، اس معاملے پر اسلام آباد پولیس اور پنجاب پولیس
میں ٹھن گئی ہے، اڈیالہ جیل میں اس وقت ڈرامائی صورتحال ہے اسلام آباد پولیس کا شہباز گل کو ساتھ لے جانے کا اصرار ہے
جبکہ جیل انتظامیہ پی ٹی آئی رہنما کو حوالے کرنے سے انکار کر رہی ہے، اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر
پانچ پر موجود ہے جبکہ پنجاب پولیس نے انہیں اندر جانے سے روک دیا ہے، دوسری جانب وفاقی حکومت نے شہباز گل کی
حوالگی کے معاملہ پر رینجرز کو طلب کر لیا ہے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے وزارت داخلہ نے رینجرز اور ایف کی گاڑیاں بھی طلب کر لی ہیں۔