پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سود کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے میں قانون لا رہا ہوں، چوہدری پرویز الٰہی

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کو سر اٹھا کر جینا سکھایا ہے،،بھارت اور اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کی یہ خواہش اور کوشش ہے کہ عمران خان اور پاک فوج کے درمیان خلیج پیدا ہو،25 مئی کو پنجاب

میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کی نشاندہی کی جا رہی ہے،پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر ہمیں سوچنا ہے کہ پاکستان خطے کے ممالک سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے کیوں رہ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے جشن آزادی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے قوم کو ایک نئی سوچ اور نظریہ دیا ہے وہ اس قوم کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دے گا،اس میں کوئی شک و شبہ والی بات نہیں کہ عمران خان محب وطن ہیں،عمران خان کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کیلئے کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کی یہ خواہش اور کوشش ہے کہ عمران خان اور پاک فوج کے درمیان خلیج پیدا ہو،کوئی محب وطن اس طرح کی خواہش اور کوشش نہیں کر سکتا،مجھے یقین ہے کہ عمران خان فوج اور اداروں کے خلاف نہیں،عمران خان صاحب اور اداروں میں کچھ غلط فہمیاں تو دور ہو چکی ہیں،باقی بھی دور ہو جائیں گی اور انشاء اللہ سب پھر متحد ہو کر پاکستان کی خدمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے منفی منصوبے خاک میں مل جائیں گے،جو لوگ اداروں کے خلاف ہیں میں ان کا ماضی آپ کے سامنے رکھتا ہوں،جب کشمیرکی سرحد پر پاک فوج کے

جوان شہید ہو رہے تھے تو نوازشریف یہاں وزیراعظم ہاؤس سے مودی کے گھر ساڑھیاں بھجوا رہے تھے،یہ لوگ پاکستان دشمن اور اسلام دشمن مودی کو جاتی عمرہ میں شادی کی تقریب میں بلا کر اس کے ساتھ پگ بدل رہے تھے یہ لوگ آج عمران خان کو فوج مخالف قرار دے رہے ہیں جس میں انشاء اللہ یہ ناکام رہیں گے،ان لوگوں کے نزدیک سیاست صرف اور صرف منافقت کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے

ایک دن اپنے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے، میں وہاں سانحہ ماڈل ٹاون کے بے گناہ مقتولین سے کیسے آنکھ ملا سکوں گا،مجھے 25 مئی کی بربریت بھی یاد ہے کیسے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا،جو لوگ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور 25 مئی کے واقعے میں میں ملوث تھے وہ انتظار کریں اپنی باری کا۔انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں خصوصاً بچوں اور خواتین کی جرات، ہمت اور استقامت کو

سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے 25 مئی کو پورا دن اورپوری رات بدترین پولیس تشدد اورخوفناک شیلنگ مقابلہ کیا اور عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے،اس طرح کے جانثار کارکن قسمت والے لیڈروں کو ملتے ہیں،عمران خان صاحب آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو یہ کارکن میسر ہیں،یہی کارکن آپ کا حقیقی سرمایہ ہیں اور آپ کی پارٹی کے حقیقی ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو پنجاب میں چادر اور چاردیواری کا

تقدس پامال کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کی نشاندہی کی جا رہی ہے،خواتین اور بچوں پر 25 مئی کو شیلنگ کی گئی اور عوام کی قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا گیا،ہم انشاء اللہ ان سب کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور زندہ دلان کا شہر ہے یہاں پر تاجر برادری انتہائی مشکلات کا شکار تھی،آل شریف نے اپنی جیبیں بھرنے کے واسطے بے جا ٹیکسز لگائے،کاروباری اوقات کو محدود کیا جس

کے باعث چھوٹے اور بڑے تاجر حضرات شدید مشکلات کا شکار ہوئے،میں نے اجازت دی ہے کہ آپ جب تک چاہیں اپنے کاروبار کو کھلا رکھیں،تاجر جتنا خوشحال ہوگا اتنا ہی سرکاری خزانے میں ٹیکس میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر ہمیں سوچنا ہے کہ پاکستان خطے کے ممالک سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے کیوں رہ گیا ہے،وہ ممالک جو پاکستان کی طرف دیکھتے تھے وہ ہم

سے آگے نکل گئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پہلے دور میں پڑھا لکھا پنجاب کا خواب دیکھا اور سکولوں میں بچوں کا ریکارڈ داخلہ کروایا،ہمارے سکولوں کے اس پراجیکٹ پر ورلڈ بینک نے تعریف کی اور ہماری مالی امداد بھی کی،پنجاب میں غریب عوام کیلئے عمران خان صاحب کا ویڑنری پروگرام ”احساس“ دوبارہ شروع ہو چکا ہے،مہنگائی میں اضافہ کی شرح سے امداد ی رقم میں بھی مزید اضافہ

کردیا ہے،صحت کارڈکو ہم گھر گھر تک پہنچانے کا بندوبست کر رہے ہیں،صحت کارڈ پر سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں علاج کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا نظام قائم کر دیا گیا ہے،پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں دوائیوں کی مفت فراہمی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1122کو اپ گریڈ کرکے اس کی سروس پنجاب کے ہر شہر، ہر تحصیل، ہر قصبہ تک فراہم کرنے

کا بندوبست کر رہے ہیں،سکولوں اور کالجوں میں قران کی لازمی تعلیم کا قانون ہم پنجاب اسمبلی میں پاس کر چکے ہیں،اب صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی سربراہی میں اس پر ایک مانیٹرنگ نظام قائم کر رہے ہیں تاکہ اس قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنا ئیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے بنیادی احکامات جو ریاست مدینہ کی بنیاد ہیں ان میں سود کی سخت ممانعت کی گئی ہے،سود ایک ایسی لعنت ہے جسے اللہ تعالی نے

انتہائی ناپسندیدہ قرار دیا ہے،اللہ تعالی نے قرآن مجید میں سختی سے متنبہ کیا ہے کہ سود کو نہ چھوڑنا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے خلاف اعلان جنگ ہے،اللہ تعالیٰ نے سود کی مذمت میں واضح فرمایا ہے کہ ایسے لوگوں کو جب قیامت والے دن اٹھاؤں گا تو ان کے منہ کالے ہوں گے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سود کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے میں قانون لا رہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…