ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

9 نشستوں پر عمران خان روند ڈالے گا شیخ رشیدنے بڑا بیان داغ دیا

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے یہ ضمنی الیکشن ہار گئے، اب 9 قومی اسمبلی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالے گا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار

ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں گندے کپڑے دھونے کی جاہلانہ اور احمقانہ پالیسی سے جس کی کسی کو خبر نہیں ہوتی وہ سارے جہاں کو بتا دیتے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ شکار ہے، 62 وزراء سیاسی جنازے ہیں جو میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان لوگوں کی انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام تک پہنچائے گی۔انہوںنے کہاکہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا،دس کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے بغاوت پر مبنی بیان سے بھی لاتعلقی اختیار کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے گزشتہ روز صحافیوں اور شوبز شخصیات سے گفتگو کی اور اس موقع پر ویڈیو لنک پر تجزیہ کار اطہر کاظمی بھی موجود تھے۔عمران خان نے کہا کہ ایک ٹی وی چینل پر شہباز گِل کی گفتگو میں ایک جملہ قابلِ اعتراض تھا ، شہباز گِل کو ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا۔پولیس نے 9 اگست کو شہباز گل کو بغاوت کے مقدمے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں شہباز گل کے خلاف سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…