عثمان بزدار جعلی اراضی انتقال کیس میں بری ، سابق وزیراعلیٰ کے بھائی بھی بے گناہ قرار

13  اگست‬‮  2022

ڈیرہ غازی خان ،اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جعلی اراضی انتقال کیس میں بری کردیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کیس کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن نوید احمد قریشی نے کی جس سلسلے میں عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے۔

عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں پر 900 کینال اراضی جعلی انتقال کرنے کا الزام تھا جس پر اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔تحقیقاتی ٹیم نے عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کو بے گناہ قرار دیا اور عثمان بزدار پر الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔دوسری جانب اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔شہباز گل کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس شہباز گل پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی لہذا ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو 9 اگست کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا تھا۔شہباز گل پر اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 مقدمات درج ہیں۔گزشتہ روز عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…