منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ممنوعہ فنڈنگ کیس، زیادہ تر بینکوں کا ڈیٹا ایف آئی اے کو موصول ہوگیا

datetime 10  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق زیادہ تر بینکوں کا ڈیٹا ایف آئی اے کو موصول ہوگیا، کچھ زونز میں بینکوں کا ڈیٹا

آنا ہے، امید ہے وہ بھی جلد آجائیگا۔حکام کے مطابق ایف آئی اے بینک اکاؤنٹس میں غبن اوربے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے کی مجاز ہے، ایف آئی اے اور بینکنگ ایکٹ کی کئی دفعات موجود ہیں جبکہ کراچی میں بینکوں کے نمائندے ایف آئی اے میں پیش ہوگئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو طلبی کا نوٹس موصول نہیں ہوسکا جس پتے پر نوٹس بھیجا گیا وہاں سے بتایا گیا ہے کہ وہ اب وہاں نہیں رہتے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم میں آپس میں عدم اعتماد کا شکار ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ تحقیقات سے عملی طورپرالگ ہوگئے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کی جانب سے میڈیا کو بتانے سے روک دیا گیا اور تحقیقاتی ٹیم سے انسپکٹر وٹو بھی تبدیل کردئیے گئے اور اب انسپکٹر ثنا اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آگئی ہے اور مختلف شہروں میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…