آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

7  اگست‬‮  2022

لاہور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ  آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے، زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور،

گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، سندھ کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی توقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی دیگر علاقوں کی طرح آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو مون سون بارشوں کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ۔ اپنے ایک بیان میں شیر ی رحمن نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے مون سون ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے، 10 سے 14 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں شدید مون سون کی بارشیں ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات خلیج بنگال پر بننے والے بارشوں کے نظام کو دیکھ رہا ہے جس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بارشوں کے نئے اسپیل کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے، آج سے کچھ علاقوں میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہو جائے گا، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور تمام صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ ادراوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے ندی نالوں کو صاف رکھنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں سے گزارش ہے کہ ان بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…