پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد بن سلمان کے روشن خیال اقدامات سعودی خواتین تیز رفتار ٹرینیں بھی چلائیں گی

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی 31 خواتین نے تیز رفتار ٹرین چلانے کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ان خواتین ڈرائیورز کو اب دوسرے مرحلے میں تجربہ کار ٹرین ڈرائیورز کے ساتھ 5 سے 6 ماہ تک ٹرین چلانا ہوگی۔ان خواتین نے 483 گھنٹوں پر مشتمل تھیوری ٹریننگ مکمل کی ہے جس میں ریلوے کی بنیادی معلومات، ٹریفک اور حفاظتی قوانین، کام کے دوران خطرات، فائر فائٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹرین اور ریلوے انفرااسٹرکچر کے تکنیکی پہلو شامل ہیں۔قبل ازیں جب خواتین ٹرین ڈرائیورز کی ٹریننگ کے لیے 30 خواتین کی بھرتی کا اشتہار دیا گیا تھا تو 28 ہزار خواتین نے درخواستیں بھیجی تھیں۔ان میں سے 145 خواتین کے انٹرویوز کیے گئے اور صرف 34 خواتین کو ٹریننگ کے پہلے مرحلے میں شامل کیا گیا۔پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والی 70 فیصد سے زائد خواتین کے پاس یونیورسٹی تک کی تعلیم ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے سال کے دسمبر تک یہ نئی بھرتی ہونے والی ڈرائیورز سعودی شہروں کے درمیان چلنے والی تیز رفتار ٹرینیں چلایا کریں گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…