منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں، خواجہ آصف

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں، سیاست کبھی اتنی نہیں گری تھی، جتنی آج گرگئی ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خوجہ آصف نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر

مہم چلائی، دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ رنج و غم کا اپنا ایک تقدس ہوتا ہے، یہ سیاست نہیں یہ کچھ اور چیز ہے، شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کی کچھ لوگ سرپرستی کرتے ہیں، ایک شخص اداروں کو سیاست میں گھسیٹ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا دشمن جو ہمیشہ ہمارے خلاف موقع کی تاک میں رہتا ہے، اسے اب جنگ کی ضرورت نہیں۔خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اندر ایسے لوگ آ گئے ہے جو اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، کچھ لوگ اداروں پر الزامات لگا کر دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، یہ ادارے ہماری سرحدوں اور پانی کی حفاظت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ٹوئٹس کیے، ان لوگوں کی باقاعدہ مالی سرپرستی کی جاتی ہے، جب اس سے اقتدار چھن جائے تو گالی گلوچ کرتا ہے، یہ احسان فراموشی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ بچوں کو یہ تربیت نہ دیں کہ گالی گلوچ کریں اور ننگی زبان استعمال کریں، تہذیب کی حدیں پہلے کوئی کراس نہیں کرتا تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…