منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ممنوعہ فنڈنگ کیس، اسد قیصر اور محمود الرشید کے بعد دو اور اہم رہنماؤں کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے سندھ متحرک ہوگئی ہے اور اس نے سابق گورنر عمران اسماعیل اور سیما ضیا کو طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے سندھ متحرک ہوگئی ہے

اور اس نے سابق گورنر عمران اسماعیل اور ڈاکٹر سیما ضیا کو طلب کرلیا ہے۔ایف آئی اے نے سیما ضیا کو 12 جبکہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو طلب کیا ہے جہاں 5 رکنی کمیٹی تحقیقات کیلیے ان کے بیانات قلمبند کرے گی۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سیل رابعہ قریشی ہیں جب کہ ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رف شیخ بھی شامل ہیں۔کمیٹی تحقیقات کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر میں قائم کمیٹی سے شیئر کرے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے زیراستعمال 4 اکاؤنٹ سے تحقیقات کیلئے باضابطہ اجازت لے لی ہے۔ پی ٹی آئی کے زیر استعمال 3 بینک اکاؤنٹ ایچ بی ایل اور ایک اکاؤنٹ بینک اسلامی کا ہے۔ یہ تحقیقات پی ٹی آئی سندھ، ویمن ونگ، پی ایس 113 اور ایک اکاؤنٹ کیخلاف کی جارہی ہے۔دوسری جانب اس حوالے سے پی ٹی آئی سندھ نے بتایا ہے کہ ہمیں ایف آئی اے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے بعد ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے ملک بھر میں متحرک ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…