اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

انعام بٹ نے کامن ویلتھ میڈل ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے نام کر دیا

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انعام بٹ نے کامن ویلتھ میڈل ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے نام کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)قومی پہلوان انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں جیتا ہوا سلور میڈل لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے

شہداء کے نام کر دیا۔انعام بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ، اللہ کا شکر ہے جس نے سلور میڈل سے نوازا،

یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں۔یاد رہے کہ اس سے قبل انعام بٹ

نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہماری ٹریننگ عالمی معیار کے مطابق نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود سلور میڈل جیت لیا، یہی بہت ہے۔

انعام بٹ نے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں سلور میڈل جیتا تھا، انہیں بھارتی حریف نے شکست سے دوچار کیا تھا۔

یاد رہے کہ یکم اگست کو لسبیلہ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں کور کمانڈر کوئٹہ اور ڈی جی کوسٹ گارڈز سمیت 6 افسران اور اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…