جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ ہنگامی اقدامات کی ہدایات جاری

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد(این این آئی) پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ 10سے 13 اگست کو پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی،سیالکوٹ اور نارووال کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ڈی جی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔دریائے راوی،جہلم اور چناب کے برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم نے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیاح اور مسافر محتاط رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔دوسری جانب راول ڈیم سپل ویز کے گیٹ ایک بار پھر کھول دیے گئے۔حسن عباس ایس ڈی او نے بتایا کہ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کے گیٹ اوپن کئے گئے ہیں، ڈیم میں پانی کی سطح 1751.30 فٹ تک پہنچ گئی ہے،پانی کے لیول کو کم کرکے 1750.50 فٹ کیا جائے گا۔راول ڈیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے، پانی کا لیول کم کرنے کے لئے گیارہ بجے تک اسپل ویز اوپن رہیں گے، اسپل ویز اوپن کرنے سے قبل سائرن بھی بجائے گئے، سائرن کا مقصد قریبی آبادی اور نشیبی علاقے کے مکینوں کو الرٹ کرنا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…