جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انسٹاگرام نے 100 ممالک میں این ایف ٹی ڈسپلے کی سہولت پیش کردی

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(این این آئی) دنیا بھر میں کرپٹوکرنسی اور نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی)کی گرتی ہوئی ساکھ کے باوجود انسٹاگرام نے پہلے این ایف ٹی ڈسپلے کی سہولت پیش کی تھی اور اب اسے دنیا کے 100 ممالک اور خطوں تک وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا کی اس سہولت کے تحت ان تمام ممالک کے انسٹاگرامر اب اپنی ڈجیٹل تخلیق کو اپنے پروفائل پیج پررکھ سکیں گے اور کوئی خریدار ہوتو اسے فروخت بھی کرسکیں گے۔اس ضمن میں سب سے پہلے میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے لڑکپن میں اپنے بیس بال کا کارڈ اپنے دستخط کے ساتھ بطور این ایف ٹی پیش کیا ہے۔ اسی سال مئی میں انسٹاگرام نے امریکا میں یہ سہولت پیش کی تھی اور اب یہ 100 ممالک تک وسیع کردی گئی ہے۔ اس کے تحت انسٹاگرامر اپنی فیڈ، اسٹوریز اور براہِ راست پیغامات میں بھی این ایف ٹی شامل کرسکیں گے۔آپشن کے تحت انسٹاگرام پر ڈجیٹل کلیکٹبلز کے ٹیگ کے تحت این ایف ٹی دکھائی دے گا۔ اسے چھوکر کوئی بھی اس کی تفصیلات اور اصل مالک کے متعلق جان سکے گا۔ ایک نئی این ایف ٹی ٹیب کا اضافہ کیا گیا ہے جس ہر ہشت پہلو (ہیگزاگون)نشان بھی نمایاں ہوگا۔اب این ایف ٹی کی خریدوفروخت کیلیے کوئن بیس، ڈیپر، ایتھریئم اور فلو وغیرہ جیسی کرپٹوکرنسیوں کی سہولت بھی پیش کی گء ہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انسٹاگرامر این ایف ٹی کو والٹ سے بھی منسلک کرسکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…