اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر فوجی جوانوں کے خلاف منفی مہم چلانے والے پی ٹی آئی سٹوڈنٹ ونگ کے سابق عہدیدار محمد منیب کیانی نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف مہم چلانے پر شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں۔
جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ میرا نام محمد منیب کیانی ہے اور میرے والد کا نام فرحت نعیم کیانی ہے۔ میں دو سال کیلئے پی ٹی آئی (آئی ایس ایف) انصاف یونین فیڈریشن کا سینئر ڈپٹی کنوینر رہا ہوں اور کل میں نے دو ٹوئٹس کئے جس میں ایک ٹوئٹ میں نے خود جنریٹ کیا تھا اور دوسرا میں نے کاپی پیسٹ کیا تھا بالکل اسی طرح میں نے پورا کاپی کرکے اس کو پیسٹ کردیا تھا شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی اور یہ غلطی کچھ لوگوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ہوئی اور کچھ لوگوں سے متاثر ہوکر ہوئی جن میں جہاں سے میں نے انفارمیشن لی وہ ایک سولجر اسپیک کا پیچ تھا ایک ازمہ خان پی ٹی آئی سے تھا اور ایک سبینہ کیانی پیچ تھا اور ایک عمران ریاض خان پیچ تھا جس سے میں نے یہ ساری انفارمیشن لے کر جو ٹوئٹ میں نے جنریٹ کیا اور وہ میری بہت بڑی غلطی تھی اس میں سے کچھ بھی سچ نہیں تھا اور میں نے اس کی تصدیق بھی بالکل نہیں کی تھی۔