بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک سال میں کتنی بارعمرہ کیا جاسکتا ہے؟ سعودی حکومت نے عالم اسلام کو خوشخبری سنا دی

datetime 6  اگست‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے عالم اسلام کے لیے ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ حکومت نے باور کرایا ہے کہ مسلمان سال میں بار بار عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔ عمرہ کی تعداد کی کوئی قید نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمان عمرہ زائرین کسی بھی فضائی، زمینی یا سمندری راستے سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مملکت میں آسکتے ہیں۔ ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔وزارت حج سے ایک سوال پوچھا گیا تھا کہ آیا عمرہ مملکت میں داخلے کے ویزے کی قیمت کی ادائیگی کے ساتھ دہرایا جا سکتا ہے؟ تو اس کے جواب میں ایک ٹویٹ میں وزارت حج نے واضح کیا کہ سال میں عمرہ کی ادائی کی سعادت بار بار حاصلک کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب وزارت حج نے واضح کیا کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین مملکت سعودی عرب کے کسی بھی بین الاقوامی یا علاقائی ہوائی اڈے سے داخل اور روانہ ہوسکتے ہیں اور اس کے لیے جدہ ایئرپورٹ سے داخلے کی ضرورت نہیں ہے۔وزارت نے مزید کہا کہ عمرہ کرنے کے لیے (عمرہ)کی درخواست سے پرمٹ جاری کرنا ضروری ہے، بشرطیکہ وہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطے میں نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…