اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف اور چین کے بعد سعودی عرب سے بھی پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبری آ گئی، وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سعودی عرب نے پاکستان کو موخر ادائیگی پر تیل کی اضافی سہولت دینے کی حامی بھر لی ہے اور تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے ماہانہ دس کروڑ ڈالر کا ادھار تیل دیا جا رہا ہے اگر پیکج میں توسیع ہو جاتی ہے تو پھر پاکستان کو تیس کروڑ ڈالر ماہانہ کا ادھار تیل ملے گا۔