اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی شکیل انجم نے اپنے آج کے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے قائد تحریک عمران خان کی خوشنودی کے لئے فرح گوگی اور مانیکا فیملی کے خلاف پنجاب اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شروع کی جانے
والی تحقیقات کو سرد خانے میں ڈالنے کی ہدائت جاری کر دی ہیں جو حکومت پر گرفت مضوط ہونے پر مکمل طور پر ختم کرنے کے عہد و پیمان ہو چکے ہیں لیکن وفاقی حکومت کے زیر انتظام ایف آئی اے کے علاوہ نیب گوگی کی پاکستان واپسی اور ‘کاروبار’ دوبارہ شروع کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔گوگی اور مانیکا فیملی کی مبینہ کرپشن تحریک انصاف کے چہرے پر کالک تصور کی جارہی جبکہ پارٹی کے اکثر راہنما ان کی کرپشن کا الزام عمران خان کی خواہش کے باوجود اپنے ذمے لینے کے لئے تیار نہیں لیکن فارن فنڈنگ کیس اور اس کا اچانک متوقع فیصلہ حقیقت میں عمران خان کے لئے پریشانی کا باعث ہے جس نے ان کی نیندیں اڑا دی ہیں لیکن قائد نے اپنی کمزوری پر پردہ ڈالنے کے لئے جارحانہ سیاست کی شدت میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے ریاستی اداروں پر حملے شروع کر دئیے ہیں۔