جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مجھ پر الزامات لگانے والوں کی کوئی حیثیت نہیں، چودھری شجاعت نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 1  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ صوبائی مجلس عاملہ لاہور کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کرینگے، پارٹی کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتا ہوں،

مجھ پر الزامات لگانے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، معیشت کی خرابی کے ذمہ دار سارے سیاستدان ہیں۔ معاشی معاملات میں آرمی چیف کی مداخلت سیاستدانوں کی ناکامی ہے، ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اوردیتا رہوں گا،پرویز الٰہی کو دعوت دیتاہوں اپنی رہائش گاہ آجائیں، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہناتھا چوہدری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ ق کے مسلمہ صدر ہیں، اکثریت ہمارے ساتھ ہے، انہیں صدارت سے ہٹانا ناممکن ہے،چاہتے ہیں خاندان تقسیم نہ ہو،عمران خان کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ حتمی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ باتیں بہت کرنی تھیں جس کیلئے یہاں آیا ہوں، سب ٹھیک ٹھاک ہے اور سب ٹھیک ٹھاک رہے گا۔ پارٹی کی جانب سے مجھ پر الزامات لگائے گئے اس حوالے سے بات کروں گا، مجھ پر الزامات لگانے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ میرا ایمان ہے سچ بولوں اورتمام معاملات کوسب کے سامنے لاؤں۔ میرے بیٹوں پر کرپشن کے الزامات لگانے کی کوشش کی گئی، میں اور طارق بشیر چیمہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے گئے، عمران خان نے مونس الہٰی پر بددیانتی کے الزامات لگائے، ہم نے ثبوت مانگے تو انہوں نے 7 روز میں ثبوت دینے کا وعدہ کیا۔ میں نے پوچھا کس جرم کے تحت میرے بیٹوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اوردیتا رہوں گا۔ سچ بولنا گناہ بنتا جارہا ہے، غلیظ گالیاں دی جاتی ہیں،

سچی زبان کو استعمال کرنا چاہیے، میرے بیٹوں کے متعلق بات کی گئی اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بیٹوں نے ہر موقع پر مجھ سے پوچھ کر کام کیا اور مجھے اپنے بیٹوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کوایک سال سے نقصان ہو رہا ہے۔ ملکی معیشت کی خرابی کے ذمہ دار تمام سیاستدان ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اداروں کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں، ایک دوسرے پر کرپشن کے الزمات لگائے جاتے

ہیں مگر کوئی چیز سامنے نہیں آتی۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ق کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتا ہوں۔ آرمی چیف کوکیوں مداخلت کرنی پڑی؟ سیاست دانوں کا قصورہے جس کی وجہ سے آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے والوں کی اپنی حیثیت نہیں، عمران خان سے میرے بیٹوں کی ملاقات کا کہا جارہاہے۔ سابق صدر خود میرے گھر تشریف لائے، ہم اللہ کے کرم سے سر خرو ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ق لیگ کہاں سے ٹوٹی

ہے، کوئی نہیں ٹوٹی، ہوش کے ناخن لیں، اپنے خاندان اور گھر کا مذاق نہ بنائیں، انہوں نے پارٹی اور خاندان کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو دعوت دیتاہوں اپنی رہائش گاہ آجائیں، اپنی رہائش گاہ پر ایک طرف میرا کمرہ ہے دوسری طرف پرویز الٰہی کا کمرہ ہے۔ ایک صحافی نے گرینڈ ڈائیلاگ کے حوالے سے سوال کیا جس پر چوہدری شجاعت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ کے لیے کسی کو

دوسیڑھیاں چڑھنی اور کسی کو اترنی پڑیں گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اس وقت تمام صوبائی صدر ہماری پریس کانفرنس میں موجود ہیں، تمام عہدیداران اور مجلس عاملہ کو لاہور آنے کی کالز کی جا رہی ہیں، میں نے چودھری شجاعت کی منت کی کہ خاندان کو تقسیم ہونے نہ دیں، اپنے خاندان کو مذاق نہ بنائیں، بہترہوگا الزامات نہ لگائے جائیں، آج مجھے سازشی کہا جا رہا ہے۔ اس سے زیادہ تضحیک نہیں ہوسکتی کہ چابی

لگا کر آگے کر رہے ہو۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کو صدارت سے ہٹانا ناممکن ہے، پوزیشن کلیئرکردوں ان کواختیارحاصل نہیں، آج ہمارے اجلاس میں تمام عہدے داران موجود ہیں، یہ ہوش کے ناخن لیں اپنے خاندان کا مذاق نہ بنائیں۔ میرے قائد ایک وقاروالا نام ہیں، انہوں نے پارٹی کی بنیاد رکھی، پنجاب کا ایک عہدیدار اْٹھ کر اجلاس بلالیتا ہے۔ گزشتہ 20برس سے پارٹی کے امورمیں خود دیکھ رہا ہوں، جتنا پینڈورا بکس کھولیں گے اتنا

زیادہ نقصان ہوگا، عمران خان مو نس الہٰی کو نہیں سالک حسین کو وزیر بنانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پچاس دفعہ کہا تھا عمران خان نااہل اورجھوٹ بولتا ہے، پچاس دفعہ کہا تھا عمران خان کا وزیر نہیں رہنا چاہتا، ہوش کے ناخن لیں ورنہ بہت ساری چیزیں کھلیں گی۔ عدالت نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو غیرقانونی قرار دیا، سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، ہماری لیگل ٹیم کام کر رہی ہے اگر عدالت جانا پڑا تو جائیں گے، کیا

کوئی کسی کے گھر جائے تو کیا کانسپرنسی ہی ہونی ہے؟ چودھری شجاعت بھی آصف زرداری کے گھرجایا کرتے تھے۔ سیاست میں لوگوں کا گھروں میں آنا جانا لگا رہتا ہے، ہمارے گھر زرداری کے آنے سے کوئی سازش نہیں ہوئی، خدا کرے یہ خاندان آج ہی دوبارہ اکھٹا ہو جائے، سوشل میڈیا پر چلنے والی اسٹیبلشمنٹ سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں۔اس دوران صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق ایک ہو سکتی ہے؟ اس پر

جواب دیتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اس پر جواب دینا قبل از وقت ہو گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے دوران ہم نے پہلے سے فیصلہ کر لیا تھا عمران خان کو ووٹ نہیں دیں گے۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی سے ہٹائے جانے کی کوئی فکرنہیں، چودھری شجاعت کے اسٹیبلشمنٹ سے بڑے مراسم ہیں، چودھری شجاعت، زرداری میٹنگ میں ہم شامل نہیں ہوتے، ہم اتحادی حکومت کا حصہ ہیں، ہم دن گزارنے نہیں، ہم نے پہلے کلیئرکردیا تھا کہ عمران خان کوووٹ نہیں ڈالنا،

یہی وجہ ہے ہماری جماعت پر اثرہوا، اسی کرسی پربیٹھ کر تمام معاہدے ہوئے تھے، چودھری شجاعت نے مجھے کہا پہلے استعفی دو، چودھری شجاعت نے کہا عمران کوووٹ نہیں ڈالنا، کسی پر جادوٹونے کا الزام نہیں لگانا چاہتے، چودھری شجاعت نے پرویزالہیٰ سے کہا تھا میرے چیف منسٹرکے امیدواربنوعمران کہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا ہم چوچے، کاکے ہیں؟جو زرداری صاحب نے ٹریپ کر لیا، چودھری شجاعت، پرویزالہیٰ سے منجھا ہوا کوئی سیاستدان نہیں، مسلم لیگ (ن) اور (ق) لیگ ٹریپ نہیں ہوئی، آصف زرداری جو بات کرتا ہے پوری کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…