بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

امسال 10 ملین سے زائد عمرہ زائرین کی آمد متوقع ہے،سعودی عرب

datetime 30  جولائی  2022 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں حج وعمرہ قومی کمیٹی کے نمائندے ھانی علی العمیری نے کہا ہے کہ یکم محرم 1444ھ بروز ہفتہ سے بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہو گئی،عرب ٹی وی کے مطابق العمیری نے مزید کہا کہ عمرہ ویزہ کی میعاد پہلی بار

3 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔ اس دوران عمرہ زائر مملکت میں کہیں بھی جاسکتے ہیں۔ توقع ہے کہ نئے ہجری سال 1444 کے دوران 10 ملین سے زیادہ عمرہ زائرین مملکت آئیں گے۔ آئندہ تین ماہ میں بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو گا،العمیری نے کہا کہ 30 جولائی 2022 کو پاکستان، ترکی، ازبکستان اور تاجکستان سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہو جائے گی اس ضمن میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ عمرہ زائرین کے قافلے پہنچیں گے۔العمیری نے کہا کہ 500 سے زیادہ عمرہ کمپنیوں اور اداروں نے کافی پہلے سے بیرونی عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی تھیں۔ العمیری نے بتایا کہ 500 سے زیادہ سعودی کمپنیاں اور ادارے عمرہ زائرین کو مختلف خدمات فراہم کریں گے۔جناب العمیری نے بتایا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے دو ہزار سے زیادہ خارجی ایجنسیوں کو زائرین کی خدمت کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سب مقررہ قوانین و ضوابط پر پورے اتر رہے ہیں۔علاوہ ازیں وزارت حج و عمرہ بی ٹو بی اور بی ٹو سی سسٹم کے ذریعے عمرہ پیکیج پیش کرنے کے لیے 34 ملکی اور بین الاقوامی رجسٹرڈ ای بکنگ پلیٹ فارم بھی مہیا کیے ہوئے ہے۔ زائرین الخلیج انٹرنیشنل بینک کی طرف سے منظور شدہ سسٹم یا ادائیگی کے آن لائن رجسٹرڈ طریقہ کار کے ذریعے عمرہ پیکیج خرید سکتے ہیں۔

العمیری نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے کام بہت آسان کردیا ہے جس کے ذریعیعمرہ زائر کسی بھی وقت عمرہ پیکیج خریدکر سعودی عرب کا ویزہ حاصل کر سکتا ہے۔العمیری نے کہاکہ 68 سے زیادہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں عمرہ زائرین کو مملکت میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کریں گی۔ بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ انہیں منظوریاں دیے ہوئے ہے۔ یہ نئے ماڈل کی بسوں سے زائرین کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔علاوہ ازیں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹ میں رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 1900سے زیادہ اداریکام کر رہے ہیں جو وزارت سیاحت وحج وعمرہ کی جانب سے منظور شدہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…