اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اگست میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )کراچی میں اگست کے دوران بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگست میں بھی معمول سے زائد بارشیں ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں 12 سے

14 اگست کے دوران تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔جواد میمن کا کہنا ہے کہ اگست میں 3 سے 4 مضبوط مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔علاوہ ازیں محکمۂ موسمیات نے کراچی میں جولائی کے دوران اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ان اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 585 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے، مسرور بیس پر بارش کا 55 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مسرور بیس پر 1967 میں 509 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔دریں اثنا  ماہرینِ صحت نے مون سون کے موسم میں کراچی سمیت پورے ملک میں ڈینگی اور ملیریا کی وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔شہرِ قائد میں ہر سال ہی برسات کے موسم میں ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے ہوئے واقعات سامنے آتے ہیں، لیکن اس بار صورتِ حال تھوڑی زیادہ سنجیدہ ہے کیونکہ ایک طرف شہر میں کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور دوسری طرف غیر معمولی بارش اور نکاسی آب کی خراب صورتِ حال کی وجہ سیڈینگی اور ملیریا کی وبا پھیلنے کے خدشات میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈینگی مچھر صاف پانی میں اپنی نسل بڑھاتا ہے جو بارش کے بعد کراچی سمیت ملک بھر میں سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہے۔ اس صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے بہتر حل یہ ہوسکتا ہے کہ ڈینگی پھیلانے والے مچھروں کی پیدائش سے پہلے ہی شہر میں مچھر مار اسپرے کروایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…