پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے دو ججز کے خطوط کے بعد اجلاس کی آڈیو جاری

datetime 29  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے حوالے سے دو ججز کے خطوط کے بعد اجلاس کی آڈیو جاری کردی۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کی ہدایت پر پی آر او سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن پر مؤقف جاری کیا، اعلامیے سے متعلق

جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود نے اختلاف کیا اور اختلاف کے باعث پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تنازع کھڑا ہوا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے اجلاس مؤخر کرنے کی رائے دی، غیرمتوقع حالات میں جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین نے رولز ریلیکس کرنے کی اجازت دی اور اجازت دی گئی کہ 28 جولائی کے اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ ویب سائٹ پر جاری کی جائے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق اٹارنی جنرل نے رولز بنانے تک معاملہ مؤخر کرنے کیلئے کہا، اٹارنی جنرل نے کسی ہائیکورٹ جج کے متعلق میرٹ پر رائے نہیں دی اور نہ ہی ہائیکورٹ کے کسی جج کو جانچنے یا مسترد کرنے پر رائے دی، اس طرح جوڈیشل کمیشن کے 5 ارکان کے کہنے پر اجلاس مؤخر کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد کردیے گئے تھے تاہم سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا تھاکہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کیا گیا ہے، اجلاس مؤخر کرنے کی حمایت اٹارنی جنرل نے بھی کی، اجلاس مؤخر کرنے سے متعلق 5 ارکان کے ووٹ آئے، ناموں پر بحث کیبعدچیف جسٹس نے نئے ججز سے متعلق مزید ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اس حوالے سے سپریم کورٹ کے سینئر جج قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود نے خط لکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…