اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک میں سیاسی عدم استحکام نے امریکی ڈالر کو آسمان پر پہنچا دیا

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)ملک میں سیاسی عدم استحکام نے امریکی ڈالر کو آسمان پر پہنچا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 4 روپے بڑھ کر ایک ڈالر کی قیمت 241 روپے تک پہنچ گئی ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جب راتوں

کو سیاسی صورتِ حال تبدیل ہو تو مارکیٹ ایسے ہی اثر دکھاتی ہے۔دوسری جانب بلوم برگ کی فچ اور موڈیز کی پاکستان سے متعلق ریٹنگ آئوٹ لک پر رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے اور ان فنڈز سے پاکستانی کرنسی اور بانڈز پر دبا ئوکم کرنے میں مدد ملے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے فنڈز آنے کے بعد پاکستان کو دیگر اداروں اور ممالک سے اضافی فنڈز ملنے کی راہیں کھلیں گی جبکہ مارکیٹ میں خاطر خواہ اعتماد آئے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رواں ماہ پاکستان کے بانڈز اور کرنسی پر ضرب آئی ہے جبکہ سیاسی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے آئی ایم ایف کی طرف سے مدد میں تاخیر ہو رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔پاکستان ڈیفالٹ کا خوف دور کرنے کیلئے آئی ایم ایف،چین،سعودی عرب سے فنڈز کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستانی قوم اس خوف سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…