جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کو کوئی لْڈو بورڈ خرید دے ،ریحام خان کا مشورہ

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مشورہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو کوئی لْڈو خرید دے۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر ریحام خان نے ٹوئٹر

پر پیغام جاری کیا۔انہوں نے لکھا کہ ‘تو فیصلہ ہوگیا، شہباز شریف ہی پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور حمزہ شہباز بدستور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ اس لیے بنیادی طور پر پی ٹی آئی کے پاس ان دنوں خود کو مصروف رکھنے کے لیے کچھ نہیں ہے، تو کوئی انہیں لڈو بورڈ ہی خرید دے۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان اس وقت فتنہ خان اور اس کے انتشاری سپورٹرز کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جب تک اس جتھے کو لگام نہیں ڈالی جائے گی، یہ ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا۔ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹ میں سوال کیا کہ تحریک انتشار کو سرپرائز دینے کا بڑا شوق تھا، کوئی ان سے پوچھے کے کل والا سرپرائز کیسا لگا؟اْنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ بھی بتا دیں پہلے تحقیقات امریکا والے خط کی کروانی ہیں یا چوہدری شجاعت والے خط کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…