دنیا بھر میں گندم کی قیمت میں کمی کا امکان

23  جولائی  2022

دنیا بھر میں گندم کی قیمت میں کمی کا امکان

ماسکو (این این آئی)روس اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی گندم کی برآمد کے لیے معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دنیا بھر میں گندم کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے کے تحت روسی ناکہ بندی کی وجہ سے بحیرہ اسود میں یوکرینی گندم سے بھری بحری جہازوں کو ترکیہ (ترکی )جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ترکیہ سے گندم دنیا بھر میں بھیجی جا سکے گی۔روس اور یوکرین کے درمیان معاہدہ ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی رہائش گاہ پر ہوا، معاہدے پر دستخط کے بعد تمام نمائندوں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔

معاہدے کے تحت یوکرین، روس اور ترکیہ نے استنبول میں ایک مشترکہ رابطہ کاری سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے جو یوکرین سے دنیا کو اناج کی برآمدات کے معاملات دیکھے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…