جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گرج چمک کے ساتھ مزید شدید بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں 23 سے 26 جولائی کے دوران بارش کی پیش گوئی کردی،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طاقتور مون سون ہواں کا سلسلہ جمعہ کی

رات اور ہفتہ کی صبح سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، یہ سلسلہ 26 جولائی منگل تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کے مختلف اضلاع سمیت کراچی ڈویژن میں اکثر مقامات پر 23 سے 26 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے اضلاع میں تیز برسات کے باعث نشیبی علاقیزیرآب آنے کا خدشہ ہے، خضدار، لسبیلہ ، حب، کیر تھر رینج کے ساتھ شدیدبارشیں حب ڈیم پر دبا پیدا کرسکتی ہیں۔مون سون سسٹم کے باعث دادو، جامشورو میں نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلا بھی آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بھی 23 سے 24 جولائی تیز بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو انتظامات مکمل کرنے اور ڈپٹی کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹرسمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔موسلادھاربارشوں سے کراچی سمیت دیگرشہروں میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے اور شہر میں تیز ہواں کے سبب کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی تک رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں مون سون ہوائوں کے باعث مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کاامکان ہے۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، کوہستان، تورغر،بونیر، مردان اور صوابی کے اضلاع میں اکثر مقامات پرگرج چمک اور تیز ہواوْں کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کاامکان ہے۔ چترال ، بالائی و زیریں دیر،شانگلہ، سوات، ملاکنڈ، باجوڑ ، مہمند ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، کرم، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں،لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں بعض مقامات پرگرج چمک اور تیز ہواوْں کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ صوبے کے میدانی علاقوں میں تیزگرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کابھی امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…