اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

​ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 230 روپے سے بھی تجاوز کر گیا

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​ کراچی(آئی این پی ) ڈالر کے انٹربینک ریٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 230 روپے سے تجاوز کرگئے۔ ملک میں یومیہ بنیادوں پر معاشی چیلنجز میں اضافے

، کمرشل بینکوں کی جانب سے آئل امپورٹ لیٹر آف کریڈٹس زرمبادلہ کی مہنگی لاگت پر کھولنے کی خبروں کے باعث ڈالر کی تیز رفتار پرواز جاری ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سپلائی نہ ہونے کے باوجود بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 5.10 روپے کے اضافے سے 230.01 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹے باز منفی افواہیں پھیلاکر ڈالر میں سٹے بازی کررہے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روپے کی قدر میں نمایاں کمی کے عوامل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحرک مارکیٹ پر مبنی شرح مبادلہ کے نظام کے تحت جاری کھاتہ کی صورتحال، متعلقہ خبروں اور اندرونی بے یقینی مل کر یومیہ بنیادوں پر روپے کی قدر میں تبدیلی کا سبب بن رہی ہے۔ مرکزی بینک کا موقف ہے ڈالر کی قدر امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے افراط زر پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں جارحانہ اضافے کا بھی نتیجہ ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…