بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

آصف علی زرداری کیخلاف بیان پر بختاور بھٹو کا عمران خان کو کرارا جواب

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی  ( آن لائن، این این آئی )سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان دینے پر اْن کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بختاور بھٹو زرداری نے عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے

کہا ہے کہ آپ ثبوت کے ساتھ اپنے جنون کو عدالت میں کیوں نہیں لے جاتے، ورنہ ہمارے وکلاء آپ کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر کریں گے۔اْنہوں نے کہا کہ افسوس کہ آپ نے کبھی آئین پڑھا ہی نہیں کیونکہ غداری کے ارتکاب سے آپ کو کچھ نہیں بچا سکتا۔ دوسری جانب سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی گمشدہ ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی اپنے حلقوں سے تلاش گمشدہ ہیں ۔ جتنے لیڈر ٹی وی چینلز پر بیان دیتے نظر آتے ہیں ان کے حلقوں کے عوام کے مطابق 2018 کے انتخابات کے بعد نظر نہیں آئے اور 95 فی صد ایم این ایز اور ایم پی ایز نے کامیابی کے بعد اپنے حلقوں کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے لئے مافیا بننے کی کوشش کر رہی ہے ۔عمران خان پاکستان کے لئے بال ٹھاکرے اور پی ٹی آئی شیوسینا بنتی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…