اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شدید ترین بارشیں ، محکمہ موسمیات کا ہیوی مون سون رین الرٹ جاری

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ برقرار ہے اور اس کا پھیلاؤ جنوب مشرقی سندھ تک ہے۔ہوا کا یہ کم دباؤ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور رن آف کچھ ہندوستان کے قریب شدت اختیار کر گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق اس سلسلے

کے زیر اثر کراچی میں 18 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلا دھار بارشوں کا امکان برقرار ہے۔اس کے علاوہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، سانگھڑ، نواب شاہ، نوشہرو فیروز، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر، شہداد کوٹ، دادو، جامشورو، شکارپور، گھوٹکی اور کشمور میں بھی 18 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ، دادو، جامشورو، نواب شاہ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر کے ناہموار حالات کے پیش نظر ماہی گیر 18 جولائی تک سمندر میں نہ جائیں۔دوسری جانب  ماہرین موسمیات نے مون سون کا دورانیہ طویل ہونے اور معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو قرار دیدیا۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق موسموں کی شدت کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں نے مون سون بارشوں کا پیٹرن بھی بدل دیا ہے۔مون سون بیلٹ میں اضافہ ہو گیا ہے اور مون سون ہوائیں ان خطوں تک بھی پہنچنے لگی ہیں جو مون سون بیلٹ میں نہیں آتے تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…