منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ضمنی انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی

لاہور (آن لائن) اہل سنت کی تین بڑی تنظیمات نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے،

حمایت کرنے والی تنظیمات میں نعیمین ایسوسی ایشن، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) ، جمعیت علمائے اہل سنت شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ نعیمیہ کے فضلاء کی نمائندہ تنظیم نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی قیصر شہزاد نعیمی،

جنرل سیکرٹری مولانا مفتی شفقت علی یوسفی، مولانا محمد امین نعیمی، مولانا مبشر نعیمی، علامہ تنویر شاکر،

علمائے اہل سنت کے مرکزی رہنما مفتی نعیم احمد صابری، جے یو پی کے علامہ رمضان سعیدی نے گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ

پنجاب بھر میں ہمارے کارکن ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے ، ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ

سیاست استحکام کی طرف بڑھا جائے، جمہوری قوتیں مضبوطی کے ساتھ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کریں ،

رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات میں وزیراعظم پاکستان کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے،

امید ہے کہ حکومت مزید عوام کیلئے ریلیف پیکیج لائے گی۔ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امید وار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…