بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کاعمرا ن خان کے الزامات کا نوٹس، تقاریر کاریکارڈ منگوا لیا

datetime 14  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمرا ن خان کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیمرا سے عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ منگوا لیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ہم کسی مسٹر (X, Y, Z) کو نہیں جانتے نہ ہی کسی دباؤ میں آئیں گیا۔

تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے بھکر اور لیہ میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ طلب کیا جبکہ پیمرا سے 8 جولائی کو خوشاب میں سابق وزیر اعظم کی تقریر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان سے الزامات کے شواہد مانگے گا اور وضاحت بھی طلب کرے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلسوں سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے تھے۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم اپنا آئینی کردار بلا کسی خوف و خطر ادا کرتے رہیں گے، آپس کے جھگڑوں کو اپنے تک محدود رکھیں کیونکہ ہمارے لیے سب یکساں حیثیت رکھتے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو حمزہ اور مریم سے چھپ کر ملنے کی کوئی ضرورت نہیں، سیاستدان خود چیف الیکشن کمشنر سے ملنے آتے ہیں، الزام لگانا بہت آسان ہیہ کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب انتخابات میں شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے، ہم کسی مسٹر (X, Y, Z) کو نہیں جانتے بلکہ ہمارا کام شفاف غیر جانبدارانہ الیکشن کرانا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن پوری طرح متحرک ہے۔ع۳لاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب ضمنی انتخابات کے لیے ڈی آر اوز، آر اوز، مانیٹرنگ ٹیمیں اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، پر امن پولنگ سیکیورٹی اداروں کو اپنا موثر کردار ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا خوف و امتیاز قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…