منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

تیز رفتار بس نے کار کو کچل ڈالا، عید منانے کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق،10مسافر زخمی

datetime 9  جولائی  2022 |

تیز رفتار بس نے کار کو کچل ڈالا، عید منانے کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق،10مسافر زخمی

نارووال (این این آئی)شکر گڑھ روڈ پر کرتار پور کے قریب تیز رفتار بس نے کار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان

کے چھ افراد جاں بحق اور 10مسافر زخمی ہو گئے،حادثہ کا شکار فیملی عید منانے لاہور سے اپنے آبائی گھر شکر گڑھ آ رہی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ شکر گڑھ روڈ پر کرتار پور کے قریب کراراں والی پھاٹک پر خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں پر لاہور سے عید کی خوشیاں

منانے کے لیے آپنے آبائی شہر شکر گڑھ آنے والی فیملی کی کار کو تیز رفتار مسافر بس نے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں کار میں

سوار چار خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق اور بس کے دس مسافر زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے

اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والے مسافروں کو کار کی

باڈی کاٹ کا باہر نکالا گیا۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔جاں بحق افراد میں قیصر،ناصر،قیصر کی والدہ

اور خالہ،ناصر کی والدہ اور بیٹی شامل ہیں،زخمیوں میں چار مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔خوفناک حادثہ کی خبر ملتے ہی علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…