ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کے سامنے کیا عہد توڑ دیا،چودھری پرویز الٰہی نے سرکاری وسائل کے استعمال کی نشاندہی کر دی

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور حسین الٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں سابق وفاقی وزیر ریاض فتیانہ، اپوزیشن لیڈر محمد سبطین خان،

سابق صوبائی وزیر محمود الرشید اور محمد علی اکبر خان شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب کے ضمنی اور وزیر اعلیٰ کے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب میں ضمنی انتخابات میں حکومت پنجاب کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کے سامنے کیا عہد توڑ دیا، سپریم کورٹ پنجاب حکومت کی ضمنی انتخابات میں مداخلت کا نوٹس لے اور حمزہ شہباز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شکست کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے سرکاری وسائل کا رخ ضمنی حلقوں کی طرف کر دیا ہے، حمزہ شہباز کے حکم پر ترقیاتی ادارے اور پولیس انتخابی عمل میں بدترین مداخلت کر رہی ہے، حمزہ شہباز کو مرکز سے سپورٹ کی جا رہی ہے، باپ بیٹا مل کر پنجاب پر غیر قانونی قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ترقیاتی کام اور سرکاری وسائل کا ضمنی انتخاب کے حلقوں میں استعمال ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر کے حکومت پنجاب بدترین دھاندلی کی مرتکب ہورہی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہر حلقے کا سروے اور خلق خدا کی آواز پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں ہے۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری بار بار پارٹی لائن کراس کررہے ہیں اور ن لیگ کی ہر پارٹی میٹنگ میں بیٹھے نظر آتے ہیں، پنجاب حکومت پری پول دھاندلی کی مرتکب ہورہی ہے، الیکشن کمیشن کو مسلسل پنجاب حکومت کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کررہے ہیں، الیکشن کمیشن تعصب کا مظاہرہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کے خلاف کب کارروائی کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…