جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکشن والے دن ہر پولنگ اسٹیشن پر مجھے 10،10 نوجوان چاہئیں، عمران خان

datetime 6  جولائی  2022 |

اسلام آباد/چیچہ وطنی (آن لائن)تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت چاہے کچھ بھی کرلے ہم 17 جولائی کو ضمنی الیکشن میں 20 کی 20 نشستیں جیتیں گے۔ پنجاب ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تحصیل چیچہ وطنی میں

پی پی 202 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بے ضمیر الیکشن کمیشن ان کے ساتھ مل کرانہیں جتانے کی کوشش کررہا ہے، یہ جتنے بھی امپائر ساتھ ملالیں ہم پھر بھی انہیں شکست دیں گے، عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے آج تک ایک بھی کام ایمانداری سے نہیں کیا ہے، ساری زندگی نمبری کرکے پیسہ کمایا ہے، حمزہ سن لو! اگر سمجھتے ہو امپائرز ساتھ ملا کر جیت جاؤ گے تو یہ نہیں ہوسکتا، لاہور میں ایک آدمی بیٹھا ہے جس کی نوکری ہے تمہیں جتانا وہ بھی ناکام ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ میں نے کرکٹ کے دور میں بھارت میں ان کے امپائروں کی موجودگی میں شکست دی، تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین نے کہا ہے کہ بارش کے باوجود جلسے میں آنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پیسے کی پوجا کرنے والے آصف زرداری اور نواز شریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پتہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھی ہے، گیس مہنگی اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے، ہماری معیشت کو دو ماہ میں انہوں نے اوپر سے نیچے گرائی، پچھلے 2سال میں پاکستانی معیشت نے سب سے زیادہ ترقی کی، ہمارے دور میں ریکارڈ ڈالر ملک میں آئے، کسان کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا، ہم نے کسانوں کی پوری مدد کی، انہوں نے کسانوں کا معاشی قتل کر دیا، پہلے بجلی غائب، اگر وہ جنریٹر چلائے تو ڈیزل کی قیمت آسمان پر ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سازش کے تحت چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا، قوم لوٹوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے، امپورٹڈ حکومت کے لوٹے بھی نامنظور ہیں، الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کر رہی ہے۔ امپائر بھی ان کے ساتھ مل جائیں تب بھی یہ نہیں جیت سکتے، میں نے کرکٹ کے دور میں بھارت میں ان کے امپائروں کی موجودگی میں شکست دی، جنتی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے، شریف خاندان نے آج تک

ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا، ووٹر لسٹوں میں انہوں نے بہت دھاندلی کی ہے، انہیں دھاندلی نہیں کرنے دینی، ووٹنگ کے روز ہر پولنگ اسٹیشن پر 10 جوان رکھیں گے، الیکشن والے دن ہر پولنگ اسٹیشن پر مجھے دس دس نوجوان چاہئیں، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر خوش ہو رہا ہے، یہ چاہے مجھ پر 1500 مقدمات کروا دیں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، مریم نواز جھوٹوں کی شہزادی جن سے سچ ہی نہیں بولا جاتا، حلیم عادل شیخ کو جیل میں ڈال دیا ہے، مراد علی شاہ جیسا کرپٹ آدمی وزیراعلیٰ بنا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…