پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

100 یونٹ بجلی مفت کرنے سے غریب کو ریلیف ملے گا پی ٹی آئی کو کیا تکلیف ہے؟خواجہ آصف بھڑک اٹھے

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ آصف پی ٹی آئی پر برس پڑے

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 100 یونٹ بجلی مفت کرنے سے غریب کو ریلیف ملے گا۔

اس سے پی ٹی آئی کو کیا تکلیف ہے؟۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ 100 یونٹ بجلی مفت کرنا پری پول رگنگ نہیں ، بجلی پر یہ رعایت پہلے بھی دی جاتی رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب کو سْکھ کا سانس مل رہا ہے تو پی ٹی آئی کو اْس پر کیا اعتراض ہے؟ وہ بھی خیبر پختونخوا میں ایسا کرلیں۔

مبینہ آڈیو ٹیپ پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے تعلق ثابت ہوگیا ہے۔

سیاست جیسے کام میں جب آپ دخل اندازی کرتے ہیں تو تنقید کے دائرے میں بھی آتے ہیں اور ہاتھ اور کپڑوں پر داغ بھی لگتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کو چیلنج کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے آڈیو کا فارنزک کروالیں، یہ آڈیو سب سے بڑا ثبوت ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…