منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق کپتان عمران خان نے 35 برس قبل ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولرکا اعزاز حاصل کیا

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کو 1992ء میں ورلڈ کپ کا تحفہ دینے والے سابق کپتان عمران خان 35 برس قبل چار جولائی کے دن ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بنے تھے۔دْنیائے کرکٹ کے لیجنڈ عمران خان نے 1987ء میں 4 جولائی کیدن

ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 300 وکٹیں مکمل کی تھیں۔عمران خان نے 1987ء میں لیڈز کے میدان میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر کلفٹن جیک رچرڈ کوآئوٹ کر کے 300 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔سابق کپتان عمران خان کا یہ ریکارڈ ان کے ٹیسٹ کیریئر کے 68 ویں میچ میں بنا تھا۔1987ء کے دورہ انگلینڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز میں 5 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے جن میں سے ایک میچ میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی تھی جبکہ 4 میچ بے نتیجہ رہے تھے۔واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 1971ء میں 18 سال کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے کیا اور جلد ہی ٹیم میں آل رائونڈر کی حیثیت سے نمایاں جگہ بنالی تھی۔ان کی شہرت اس وقت بلندیوں پر پہنچی جب 1982ء میں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان منتخب ہوئے، عمران خان کی ہی قیادت میں پاکستان نے پہلی مرتبہ 1992ء میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔عمران خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 88 میچ کھیلے اور 37.69 کی اوسط سے 3 ہزار 807 رنز بنائے جن میں 8 سنچریاں شامل ہیں۔وہ ٹیسٹ میچز میں 362 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ سری لنکا کے خلاف 1992ء میں کھیلا تھا۔سابق کپتان نے 175 ون ڈے میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…