اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

مرحوم عامر لیاقت کی خالی نشست پر الیکشن، پی ٹی آئی کا امیدوار کون؟ بڑا نام سامنے آ گیا

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے کراچی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لیے محمود مولوی کو امیدوار نامزد کر دیاہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر علی زیدی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این اے 245 سے

محمود مولوی پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے وہ پی ٹی آئی میں بہت سال سے سرگرم ہیں انہوں نے بڑی کرپشن پکڑنے اور روکنے میں بہت مدد کی ہے پورٹ اینڈ شپنگ میں کرپشن پکڑنے میں کافی مدد کی۔علی زیدی نے کہا کہ این اے 240 میں لڑائی جھگڑا ہوتا رہا پتہ ہی نہیں چلا کہ کیا ہو رہا ہے اب این اے 245 میں ووٹنگ ٹرن آئوٹ سے پتہ چلے گا پی ٹی آئی کتنی بڑی جماعت ہے پیپلزپارٹی سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے جب کہ ایم کیوایم بھی کراچی کے اندرکی جماعت بن کررہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2019 میں بھی کراچی میں موسلادھار بارش ہوئی تھی ہم نے نالے صاف کئے تھے ، کراچی نہیں ڈوبا، 2020میں ہم نے نالے صاف نہیں کئے تو کراچی ڈوب گیا اب ہم نے سارے نالے بنوائے سڑکیں بنوائیں، وفاق کی جانب سے 35ارب روپے سے نالے ٹھیک کرائے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے 350میگاواٹ زیادہ بجلی دی تاکہ کراچی کی صنعتیں چلیں کراچی والوں پر لوڈشیڈنگ کا بم گرا ہے انڈسٹری تباہ ہورہی ہے مچھیرے کشتی لیکر پانی میں نہیں جاسکتے کیونکہ ڈیزل مہنگا ہو گیا ان کی معاشی پالیسیز کی وجہ سے ہزاروں گھرانے بربادہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…