بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کی وطن واپسی بارے خواجہ آصف کا اہم اعلان

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد وطن واپس آجائیں گے، اگر آج ادارے اپنے آئینی حدود میں محدود ہونا چاہتے ہیں تو عمران خان ان کو پھر دعوت دے رہا ہے اور اگر وہ نہیں مانتے تو ان کے اوپر کیچڑ اچھالتے ہوئے ان میں تفریق کی باتیں

کرتا ہے،عمران خان کے گرد قانون کا دائرہ تنگ ہو رہا ہے۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا اچھی طرح سے ادراک ہے کہ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات اوراشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ مالی طور پر بہت پریشان ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ تیل اور کوئلے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، 1990میں ہم نے عوام کا قرض اتارنے کی کوشش کی تھی۔ الیکشن میں ایک سال ہے پھرعوام کی عدالت میں سب پیش ہوں گے، سابق وزیراعظم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے تھے، اقتدار سے نکلنے کے بعد وہ خواس باختہ ہوگئے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اکیلے نہیں آج عمران خان بھی ضمانت پر ہے، مہنگائی کی ذمہ داری صرف ہماری حکومت ہی نہیں سابقہ حکومت بھی برابر کی ذمہ دار ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اب ایسا وقت شروع ہو چکا ہے کہ اس ملک میں صرف اور صرف آئین کی حکمرانی ہوگی اور 2023 میں آئین کے مطابق شفاف انتخابات ہوں گے۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق فیصلے کرنے کے باوجود بھی ان کو الیکشن کمیشن قبول نہیں ہے۔ سیالکوٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار برس میں اس شہر کا جو حال کیا گیا ہے

میں اس کی تفصیل میں نہیں جاتا کیونکہ عوام اس کے گواہ ہیں کیونکہ اس شہر میں ایک اینٹ بھی نہیں لگی۔ان کا کہنا تھا کہ آج تک جن ہستیوں اور اداروں کے ساتھ ان کی غرض تھی چاہے وہ دفاعی ادارے تھے یا عدلیہ یا پھر الیکشن کمیشن ہو ان کی یہ لوگ تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے اور ان کے نزدیک تمام اداروں کی وصف صرف ایک ہی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ان لوگوں کی ایک ہے سوچ تھی کہ ادارے ان کی حمایت کریں اور حمایت نہ کریں

تو غلط مگر اب یہ ہرگز نہیں ہوگا، ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں چاہے وہ ہمارا اپنا ادارہ پارلیمنٹ ہو یا دیگر ادارے ہم ان سب کا دفاع کرتے ہیں اور اسی طرح ملک دشمنوں کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایک ہی مقصد ہے کہ ایٹمی طاقت رکھنے والا پاکستان اندر سے کمزور ہو، اس کے ادارے کمزور و منتشر ہوں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اس وقت تک اسلام آباد نہیں آیا جب تک اس نے ضمانت نہیں کروائی اور یہ اتنا

دلیر ہے کہ خیبرپختونخوا میں بیٹھا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی حکمران حکومتی اداروں کا استعمال کرکے اپنے مخالفین کو کچلے اس سے زیادہ بزدل انسان کوئی نہیں ہے، اب اس شخص کے گرد قانون کا دائرہ تنگ ہو رہا ہے اور اس (عمران خان) کے خلاف ایسی تحقیقات جاری ہیں کہ اس پر مضبوط ہاتھ ڈالا جائے گا۔مہنگائی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہم نے 3 ماہ میں نہیں کی بلکہ یہ ہمیں ورثے میں ملی ہے اور مہنگائی کا سیلاب حکومت کے ساتھ آیا تھا جس کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جلد ہی حالات بہتر ہو جائیں گے، کیونکہ آج سے پہلے ہمیں خدشہ تھا کہ پاکستان، سری لنکا کی طرح دیوالیہ ہو رہا ہے لیکن اب وہ مرحلہ گزر گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…