اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

ضمنی انتخاب، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں، الیکشن کمیشن کا حکومت کو پیغام

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب حکومت پر واضح کیا گیا ہے کہ صوبے میں ہونے والے 20 ضمنی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پنجاب کے

20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انتظامات اور سیکورٹی پر پنجاب سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل، آئی جی پنجاب راؤ سردار، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف سیکرٹری کے ذریعے صوبائی حکومت کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پر واضح کریں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پبلک آفس ہولڈر اگر خلاف ورزی کرے تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن سے نااہلی اور فوجداری کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے ڈیوٹی انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا، پولنگ میٹیریل، انتخابی عملہ کی سکیورٹی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،آپ کا رول اہم ہے،آپ ریاست کے ملازم ہیں،بغیر سیاسی دباو کے کام کریں، ہم بلا امتیاز کارروائیاں کر رہے ہیں، اگر آپ کا کوئی افسر/ اہلکار سیاسی دباؤ میں آئے یا کسی پارٹی کا ساتھ دے فوری کمیشن کو رپورٹ کریں۔سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر عوام کا اعتماد بڑھے گا تو جمہوریت و ریاست مضبوط ہوں گے،لاہور کے 4 حلقوں اور ملتان کے 1 حلقے کے حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے

حکام سے رابطے میں ہیں۔چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے متعلقہ افسران کو یہ باور کروایا کہ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام امیدواران اور سیاسوں جماعتوں کو انتخابات میں یکساں مواقع میسر ہوں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کی اہمیت وزیر اعلیٰ کے 22جولائی کو ہونے والے انتخاب کی وجہ سے اور بھی بڑھ گئی ہے اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنان چارجزڈہیں لہٰذا قانون نافذ کرنے والے ادارے

انتخابات سے قبل اور انتخابا ت والے دن امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں۔اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری کامران افضل اور آئی جی پنجاب راو سردار کی طرف سے صاف شفاف غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد کی یقین دہانی کروا دی گئی۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بلوچستان کے 8 اضلاع کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے کامیاب انعقاد پر صوبائی حکومت بلوچستان، قانون نافذ

کرنے والے اداروں،بلوچستان پولیس،بلوچستان کانسٹیبلری اور بلوچستان لیویز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خاص طور پر چیف سیکریٹری بلوچستان، آئی جی بلوچستان پولیس، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان بشمول عملہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکریٹریٹ کے متعلقہ عملے کو ری پولنگ احسن طریقے سے منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا اور شاباش بھی دیچیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کی ری پولنگ کے کامیاب انعقاد کو جمہوریت کے لئے نیک شگن قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…