ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بینک فراڈ سے متاثرہ شہری کو انصاف مل گیا صدر عارف علوی نے فیصل بینک کو بڑا حکم جاری کردیا

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) صدر عارف علوی نے فیصل بینک کو فراڈ سے متاثرہ بزرگ شہری کو پوری رقم واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ بینک فراڈ سے متاثرہ شہری کو 3لاکھ 88 ہزار کی جزوی ادائیگی کی بجائے 11 لاکھ کی مکمل ادائیگی کرے جبکہ صدر مملکت

نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف بزرگ شہری کی درخواست منظور کر لی۔ جار ی اعلامیہ کے مطابق بینک کی جانب سے جزوی ادائیگی ثبوت ہے کہ بینک صارف کا پورا دعویٰ درست اور جائز ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ بزرگ شہری سردار ارشد محمود جلوانہ نے ایک نامعلوم کال کرنے والے کو اپنا خفیہ بینکنگ ڈیٹا ظاہر کیا اور انہیں 11 لاکھ روپے سے محروم ہونا پڑا، صارف نے بینک میں شکایت درج کرائی تھی جس نے اسے 388,100 روپے واپس کر دئیے تھے ،شہری کی مسلسل کوششوں کے باوجود باقی رقم اسے واپس نہیں کی جا رہی تھی،شہری نے بینکنگ محتسب سے رابطہ کیا جس نے بینک کی جانب سے جزوی ادائیگی کی بنیاد پر معاملہ نمٹا دیا تھا، شہری نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس درخواست دائر کی تھی، صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے احکامات کو مسترد کیا اور بزرگ شہری کی درخواست منظور کی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…