بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سفرِ حج سے متعلق 14زبانوں میں 13رہنما کتابچے جاری

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے عمومی مقتدرہ اوقاف کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کے تحت رواں سال1443ھ کے حج کے لیے دنیا کے تمام بھر کے عازمین جج وعمرہ کے لیے ایک نیا آگاہی پروگرام شروع کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس آگاہی پروگرام میں 13 تفصیلی رہنما کتابچے ہیں جو عازمین کی دلچسپی کے موضوعات کے بارے میں آسان طریقے

سے حج کے تمام مراحل اور مناسک کے بارے میں معلومات پر فراہم کرتے ہیں۔ یہ معلومات ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے 14 عالمی زبانوں میں دی گئی ہیں۔ صارفین اور عازمین ویب گاہ https://guide.haj.gov.sa سے استفادہ کر سکتے ہیں۔یہ آگاہی گائیڈز سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے عین مطابق ہیں جن کا مقصد حجاج کرام کو بیت اللہ کے سفر میں سہولت فراہم کرنا اور ان کے تمام سوالوں کے جوابات 14سے زیادہ زبانوں میں تسلی بخش انداز میں دے کر انہیں حج کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ اپنے تمام تراجم کے ساتھ 182گائیڈز مختلف زبانوں میں پیش ہیں۔ ان میں حج کے حوالے سے قانونی امور، صحت کے معاملات، شرعی رہ نمائی، ریگولیٹری معلومات اور تنظیمی نوعیت کی ہدایات آسان زبان میں تصاویر اور تفصیلی انفو گرافکس کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں۔ تاکہ قاری کو پڑھنے اور انہیں سمجھنے میں آسانی ہو۔اس اقدام کے ذریعے حج وعمرہ کی وزارت عازمین حج کی خدمت بجا لانے کی کوشش کرتی ہے کہ ضیوف الرحمن ان معلومات کے حصول کے بعد زیادہ سے زیادہ عبادات بجا لا سکیں۔

یہ معلومات چوبیس گھنٹے سمارٹ ڈیوائسز پر مفت دستیاب ہیں۔ آن لائن پورٹل پر اس حوالے سے 10,178 صفحات پر مشتمل معلومات استفادے کے لیے موجود ہیں۔یہ کام وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جنرل اتھارٹی برائے اوقاف کے ساتھ سٹریٹجک تعاون اور متعدد سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ فعال شراکت کے تحت انجام دیا گیا ہے، جو دوران حج خدمات فراہم کرتی ہیں۔ اس کا مقصد حجاج کرام اور عمرہ زائرین کے لیے اپنے آگاہی پیغامات پہنچانا ہے۔ یہ سہولت اردو کے علاوہ عربی، انگریزی، فرانسیسی، بنگالی، انڈونیشین، ملے ،باھاسا، امہاری، فارسی، اسپانوی، ترکیہ، روسی اور سنہالی میں دستیاب ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…