بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 1  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح 21.32 فیصد ہوگئی جو 13 سال سے زائد عرصے کی بلند ترین شرح ہے۔پاکستان کے ادارہ شماریات کی طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 21.32 فیصد ہوگئی ہے

جو دسمبر 2008 کے بعد مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں زیادہ سے زیادہ مہنگائی 14.6 فیصد رہی تھی، رواں سال مئی کے مقابلے جون میں مہنگائی کی شرح میں 6.34 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔جون میں شہری مہنگائی کی شرح 6.19 جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 6.57 فیصد بڑھی۔اعداد و شمار کے مطابق مئی 2022 میں مہنگائی کی شرح 13.76 فیصد تھی جبکہ جون 2021 میں مہنگائی کی شرح 9.7 فیصد تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہی جبکہ جون میں شہری علاقوں میں مہنگائی 19.8 فیصد رہی۔مالی سال 22-2021 کے لیے مقرر کردہ 8 فیصد اوسط مہنگائی کا ہدف بھی حاصل نہ ہوسکا اور گزشتہ مالی سال میں اوسط مہنگائی 12.15 فیصد رہی۔متعدد شعبوں میں دوہرے ہندسے کی مہنگائی دیکھی گئی لیکن یہ رجحان زیادہ تر ٹرانسپورٹ کے شعبے میں دیکھا گیا جس میں 62.17 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ خراب ہونے والی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 36.34 فیصد اضافہ ہوا۔جن دیگر شعبوں میں مہنگائی دوہرے ہندسوں میں رہی ان میں جلد خراب ہونے والی غذائی اشیا (24.43 فیصد)،ریسٹورنٹ اور ہوٹل (21.85 فیصد)،فرنشنگ اور گھریلو سامان کی دیکھ بھال (18.76 فیصد)،الکوحل والے مشروبات اور تمباکو (17.6 فیصد)،متفرق اشیا اور خدمات (15.83 فیصد)،تفریح اور ثقافت (14.35 فیصد)،

کپڑے اور جوتے (13.72 فیصد)،ہاؤسنگ اور یوٹیلیٹیز (13.48 فیصد)،صحت (11.3 فیصد) شامل ہیں۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے 85 پیسے کا اضافہ کرنے کے بعد نئی قیمت فی لیٹر 248 روپے 74 پیسے ہوگئی

جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے لیوی سمیت 13 روپے 23 پیسے کا اضافہ کردیا گیا اور فی لیٹر نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگیی۔مٹی کے تیل پر بھی 5 روپے جزوی لیوی سمیت 18 روپے 83 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور فی لیٹر نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) پر 5 روپے جزوی لیوی کے ساتھ 18 روپے 68 پیسے بڑھا دیے گئے ہیں اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…