پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

قرض کی ادائیگی میں تاخیر پر دو بہنوں کو برہنہ کر کے زدوکوب کرنے کی ویڈیو وائرل

datetime 1  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلورو(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہربنگلورو میں قرض ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے دو بہنوں کو برہنہ کر کے انہیں زدو کوب کرنے کے علاوہ ان سے زیادتی کی کوشش کی گئی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنگلورو کے سرجا پور پولیس اسٹیشن

کی حدود میں پیش آنے والے اس واقعے کی شکایت کے اندراج میں پولیس لیت و لعل سے کام لے رہی تھی ۔ تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور عوامی غم و غصے اور دبائو کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس واقعے میں ملوث ملزموں رام کرشن ریڈی اور سنیل کمار کو گرفتار کرلیا ہے۔یہ واقعہ انیکل تعلقہ کے علاقے ڈوڈبوماسندراکے گائوں نیریگا میں پیش آیاہے۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ خواتین میں سے ایک نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے رام کرشن ریڈی سے 30فیصد سود پر ایک لاکھ روپے قرض لیا تھا۔ رام کرشن ریڈی نے ان سے قرض کی پوری رقم یک مشت واپس کرنے کو کہا تھا۔ جس کے بعدگائوں والوں نے رام کرشن سے زمین فروخت ہونے تک قرض کی ادائیگی میں مہلت دینے کا معاہدہ کیا تھا۔تاہم معاہدے کے باوجود ملزمان نے خواتین کی رہائش گاہ میں زبردستی گھس کر انہیں برہنہ کرنے کے علاوہ ان سے زیادتی کی کوشش کی ۔ دریں اثنادونوں خواتین پر ملزمان کے تشدد اور انہیں برہنہ کرنے کی کوشش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…