ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عددی اکثریت موجود، کل حمزہ دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہوں گے، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرمملکت طلال چوری،سابق صوبائی وزیر ممبر صوبائی اسمبلی سردارخلیل طاہرسندھو سمیت مسلم لیگ ن کے موجودہ وسابق اراکن اسمبلی اوررہنماؤں نے میاں حمزہ شہبازآج عددی برتری کے ساتھ پھر

وزیراعلیٰ منتخب ہوں گے۔ایوان میں 177 اراکان وزیراعلیٰ کے ساتھ ہیں اوراُنہیں 9ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔بلے کی اب بلے بلے نہیں۔عوام کی اکثریت مسلم لیگ ن کے ساتھ اورمیاں نوازشریف کی حامی ہے۔گجراتی اسپیکرنے کئی ماہ سے جس طرح بحران پیداکیااوراسمبلی میں بدمعاشوں سے تصادم کی راہ اختیارکی آج اگرپھرغنڈہ گردی اورکسی رکن کوروکنے کی کوشش کی گئی تواینٹ کاجواب پتھرسے ملے گا۔پرویزالٰہی کی وزیراعلیٰ بننے کی کبھی خواہش پوری نہیں ہوگی وہ بازواُٹھاکرروتے رہیں گے، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوری،سابق صوبائی وزیر ممبر صوبائی اسمبلی سردارخلیل طاہرسندھو،میاں عبدالمنان،راناعلی عباس خاں،چوہدری شفیق احمدگجر، ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرمیاں قاسم فاروق، چوہدری فقیرحسین ڈوگر،سردارخلیل طاہرسندھو،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدرخواجہ اسداعجازمنا،حاجی اکرم انصاری اورحاجی شیخ ذوالفقاراحمد نے کہاکہ عدالتی فیصلہ درست ہے میاں حمزہ شہبازکونہ عہدے سے ہٹایاگیا ہے نہ الیکشن کوکالعدم قراردیاگیا ہے بلکہ اُن کے جمہوری اورقانونی طریقہ کے مطابق تحفظ دیاگیا ہے۔وہ کل بھی وزیراعلیٰ تھے اورآج بھی رہیں گے۔فیصلے پرجشن منانے والے24گھنٹے بعدپریشان دکھائی دیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ اُن سمیت مسلم لیگی تمام ارکان اوراتحادی100فیصد حمزہ شہبازکے ساتھ ہیں۔20حلقوں میں ہونے والے الیکشن نتائج کااُسے علم ہے اس لئے اپنے دورمیں معاشی اوراب سیاسی بحران پیداکرنے کی کوشش کی گئی۔17جولائی کے بعد عمران خان کابیانیہ زمین بوس ہوجائے گا۔اُن کاکہناتھاکہ عمران ٹولہ جمہوریت کے خلاف سازش کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…