اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف میں معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری کو اہم عہدہ مل گیا، تحریک انصاف کی ویمن ونگ کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ لیلیٰ زبیری کا وومن ونگ کی ممر بننے کے بعد پی ٹی آئی کے سینٹرل آفس سے عوام کے لئے خان صاحب کی دو جولائی کی کال کے حوالے سے اہم پیغام، ساتھ ہی لیلیٰ زبیری کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے نوجوانوں اور خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب دو جولائی کے عمران خان والے جلسے میں ضرور شرکت کریں، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھروں سے نکلیں اور جلسے کو کامیاب بنائیں کیونکہ ہم پاکستان کے لئے نکل رہے ہیں ہم پاکستان کے موجودہ مسائل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں