منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن) سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذوالحج 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا لہذاحج اکبر 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عیدالاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتے کو منائی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر شہریوں اور سرکاری کمیٹی نے ذوالحج

1443 ہجری کے چاند کی تلاش کی، جس میں ماہرین بھی شریک تھے۔بعد ازاں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عیدالاضحیٰ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔اعلان کے مطابق مملکت میں یکم ذوالحج? 1443 ہجری کا آغاز تیس جون سے ہوگا، اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عیدالاضحیٰ 9 جولائی 2023 بروز ہفتے کو منائی جائے گی۔سعودی حکومت نے حج کی مناسبت سے مملکت میں سرکاری و نجی اداروں میں 8 ذوالحج? سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں کہیں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیایکم ذی الحج کل یکم جولائی کو اور عید الاضحی اتوار 10جولائی کو ہوگی۔ذوالحج? 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی جبکہ اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوے۔کراچی میں اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے کسی بھی حصے سے مرکزی اور زونل کمیٹیوں کو چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس کر کے چاند نظر نہ ا?نے کا باضابطہ اعلان کیا۔ علاوہ ازیں۔فلکیاتی علوم کے ماہر اور جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ چاند نظر آنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یکم محرم 30جولائی کواور عاشورہ8 اگست کوہوگا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…