پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ایم کیو ایم پاکستان کا دھاندلی، تصادم اور بے ضابطگیوں کی تفصیلات ثبوت کے ساتھ الیکشن کمیشن لے جانے کا فیصلہ

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے دھاندلی، تصادم اور بے ضابطگیوں کی تفصیلات ثبوت کے ساتھ الیکشن کمیشن لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم کیوایم کے ذرائع نے بتایا کہ بلدیاتی الیکشن میں دن بھر جو کچھ ہوا

سب الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا جائیگا، بیلٹ پیپرز پر غلط انتخابی نشان چھپنے کی شکایت الیکشن کمیشن لے کر جائیں گے، سکھر زون کے مختلف علاقوں میں تصادم ہوا جس کی وجہ سے ووٹر ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم ہوگیا اور خوف و ہراس کی وجہ سے محدود ہوگیا۔ایم کیو ایم کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ڈاکوؤں نے پولنگ اسٹیشن کے پورے عملے کو اغوا کیا، نواب شاہ، سکھر، میرپور خاص کی میونسپل کارپوریشنز میں دوبارہ حلقہ بندیاں کروا کے الیکشن شیڈول دوبارہ اعلان کیا جائے۔رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹر کو ووٹ تلاش کرنا ناممکن ہوگیا تھا، ووٹر 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر سینڈ کرتے تو غیر حتمی لسٹ کا سلسلہ نمبر اور گھرانہ نمبر آتا۔ایم کیو ایم نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کسی اور ووٹر لسٹ پر ہوا جب کہ پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس کوئی اور لسٹ تھی۔ایک روز قبل بھی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے الزام عائد کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی جب کہ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی میں پیپلز پارٹی ملوث ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…