ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دعائیں رنگ لے آئیں،انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ظہیر عباس کی حالت بہتر ہونے لگی

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)لندن میں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کی طبعیت بہتر ہو نے لگی۔ ظہیر عباس کی اہلیہ ثمینہ عباس نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے بہتر نگہداشت کیلئے انھیں آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے۔سابق کرکٹر کی اہلیہ

ثمینہ عباس نے بتایا کہ 74 سالہ ظہیر عباس دبئی میں کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے بعد میں پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر گزشتہ اتوار کو انہیں دبئی سے لندن منتقل کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ نمونیا کے سبب انہیں ایمرجنسی میں ہسپتال پہنچایا گیا تھا، اب ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی تاہم ڈاکٹرز نے بہتر نگہداشت کے لیے اب تک انہیں آئی سی یو میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ثمینہ عباس نے بتایا کہ وہ ہسپتال میں ڈائیلاسز پر ہیں اور انھیں آکسیجن بھی دی جارہی ہے، انہیں کسی بھی وقت گردے کے علاج کیلئے خصوصی مہارت رکھنے والے کسی دوسرے ہسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے تاہم ابھی تک ڈاکٹرز نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کو اپنی شاندار بیٹنگ کے سبب ایشین بریڈ میں کے نام سے جانا جاتا ہے، ظہیر عباس 16-2015 کے عرصے کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔ظہیر عباس نے اپنے کرکٹ کیریئر میں ایک سو سے زائد سنچریاں اسکور کیں جبکہ 14 ٹیسٹ میچز کے دوران قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض بھی سرانجام دئیے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…